ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 36.46 لاکھ افراد متاثر، ڈھائی لاکھ ہلاکتیں - افراد متاثر

کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس سے دنیا بھر میں اب تک 2،52،407 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 36،46،211 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈھائی لاکھ ہلاکتیں
ڈھائی لاکھ ہلاکتیں
author img

By

Published : May 5, 2020, 4:17 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہیں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔

دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 12،12،900 سے زیادہ افراد متاثر اور 69،921 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 29079 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 211938 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسپین كووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 3،48،301 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25428 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

ڈھائی لاکھ ہلاکتیں
ڈھائی لاکھ ہلاکتیں

اس درمیان، کورونا وائرس سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں۔

فرانس میں اب تک 1،691584 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 25،201 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،66،152 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 6،993 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 190584 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28734 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 127659 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3461 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے شدید طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 98647 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6277 افرادکی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔

دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کے کیسز مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ کے پار پہنچ گئے ہیں. وہاں اب تک 145268 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1356 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے بیلجیم میں 7924، برازیل میں 7321، ہالینڈ میں 5082، کینیڈا میں 3854، سویڈن میں 2769، سوئٹزرلینڈ میں 1749، میکسیکو میں 2270، آئر لینڈ میں 1319 اور پرتگال میں 1063 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں كورونا وائرس متاثرین کی تعداد 20ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 440 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.