ETV Bharat / international

'کورونا سے نپٹنے کے لئے جنگی پیمانہ پر تیاری کرنی ہوگی'

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے جمعہ کو کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا سے نپٹنے کے لئے عالمی برادری سے جنگی پیمانہ پر تیاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

'کورونا سے نپٹنے کے لئے جنگی پیمانہ پر تیاری کرنی ہوگی'
'کورونا سے نپٹنے کے لئے جنگی پیمانہ پر تیاری کرنی ہوگی'
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 4:14 PM IST

گٹیرس کا بیان عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے کورونا کو وبا اعلان کرنے کے بعد آیا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا کہ 'ہمیں اس وائرس سے نپٹنے کے لئے جنگی پیمانہ پر تیاری کرنی ہوگی۔'

گٹیرس نے کہا کہ 'اس کا مطلب ہے کہ دنیا کے تمام ممالک پر ذمہ داری ہے کہ وہ موثر روک تھام حکمت عملی نافذ کریں، ایمرجنسی کارروائی نظام کو فعال کریں، مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ہسپتالوں کو تیزی سے تیار کریں اورزندگی بچانے والے طبی تجربات کے فروغ میں تیزی لائی جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ وائرس صحت عامہ کے بحران کے علاوہ دنیا کے اقتصادی نظام کو متاثر کررہا ہے۔'

گٹیرس نے وارننگ دی کہ اس غیریقینی کی صورتحال سے مالیاتی بازاروں میں زبردست گراوٹ کے علاوہ سرمایہ کاری اور صارفین کی مانگ میں کمی کے ساتھ ہی ایک عالمی مندی کا خطرہ سامنے آیا ہے۔

اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے کہا کہ 'اقوام متحدہ کے ماہرین اقتصادیات کا اندازہ ہے کہ کورونا وائرس بحران اس برس کم از کم ایک ٹرلین ڈالر کی عالمی معیشت کو متاثر کرسکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ گھبرانے کے بجائے صبر کرنے کا وقت ہے، خوف کی جگہ منطق اور سائنس پر اعتماد کرنے کا وقت ہے۔ خواہ اسے وبا اعلان کیا گیا ہے، لیکن ہم ہی اس کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔'

گٹیرس نے کہا کہ 'ہم اس انفیکشن کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں اور لوگوں کی زندگی بچا سکتے ہیں لیکن اس کے لئے ہر سطح پر مثالی کارروائی کی ضرورت ہوگی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.