ETV Bharat / international

بولیویا میں عام انتخابات 18 اکتوبر تک ملتوی

بولیویا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر عام انتخابات کو 18 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بولیویا میں عام انتخابات 18 اکتوبر تک ملتوی
بولیویا میں عام انتخابات 18 اکتوبر تک ملتوی
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 7:40 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جنوبی امریکی ملک بولیویا میں عام انتخابات کو 18 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بولیویا کے انتخابات حکام نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔

اس سے قبل بولیویا میں عام انتخابات مئی میں ہونا طے تھے اور پھر اسے چھ ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اس اعلان کے دو ہفتہ پہلے بولیویا کے عبوری صدر جینائن انیج کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اس کے علاوہ کابینہ کے چار ممبران بھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہزار کے قریب نئے کورونا کیسز

سپریم الیکٹورل ٹربیونل (ٹی ایس ای) کے صدر سلواڈور رومیرو نے لا پیج میں پریس کانفرنس کے دوران کہا: ’’انتخابات سے زیادہ بولیویا کے لوگوں کی حفاظت کے لئے اعلیٰ سطح کی صحت سے متعلق اقدامات کی ضرورت ہے۔‘‘

بولیویا میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس کے 64000 سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں اور 2300 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.