امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے مرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہو کر 150034 تک جا پہنچی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 4396030 ہوگئی۔
نیو یارک میں سب سے زیادہ 32658، کیلی فورنیا 8724، فلوریڈا میں 6332 اور ٹیکساس میں 5913 اموات ہوئی ہیں۔ ٹیکساس اس وبا کا نیا مرکز بن کر ابھرا ہے۔
سی ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق نیو جرسی، میساچوسٹس، ایلی نوئس، پنسلوانیا اور مشی گن صوبوں میں چھ ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ برس جنوری تک کورونا ویکسین کی 30 کروڑ خوراک تیار کرلی جائیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ویکسین تیار کرکے کورونا وائرس کو شکست دے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا کے شہر مورس ویل میں دوا ساز کمپنی کا دورہ کیا جہاں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کی جارہی ہے۔