ETV Bharat / international

امریکہ میں کورونا وائرس سے 2.10 کروڑ سے زائد افراد متاثر - corona virus in america

امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے لوگوں کی کی تعداد 2،10،36،174 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے اب تک تین لاکھ 57 ہزار افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 10:20 AM IST

امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے اور امریکہ کے کئی صوبوں میں برطانیہ میں پایا گیا کورونا وائرس کا نیا اسٹرین سامنے آیا ہے۔ کورونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین 70 فیصد زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلتا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تین ہزار 936 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 57 ہزار سے 67 تک جاپہنچی ہے۔

امریکی شہر نیویارک، ٹیکساس اور کیلیفورنیا صوبے کورونا وائرس سے سب سے بری طرح متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 38،773 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ٹیکساس میں اب تک 28،797 لوگوں کی وبا کی وجہ سے موت چکی ہے۔

کیلیفورنیا میں کووڈ-19 سے اب تک 27،281 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 22،188 لوگوں کی جان گئی ہے۔

اس کے علاوہ نیو جرسی میں 19،382 ،الینائس میں 18،562 ،پینسلوینیا میں 16،580 مشیگن میں 13،608 اور میساچوسیٹس میں 12،734 لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائزر اور ماڈرنا کی کورونا ویکسن کو منظوری ملنے کے بعد ٹیکاکاری کی مہم بھی بڑے پیمانے پر شروع ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.