جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات کی تعداد 2،36،072 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 94 لاکھ 2 ہزار 590 تک جاپہنچی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا وائرس سے 33 ہزار اموات ہوئی ہیں۔