ETV Bharat / international

کورونا ویکسین اس برس کے آخر تک تیار کرنے کی امید: ٹرمپ - us prisident will free distribute corona vaccine

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ رواں برس کے آخرتک کورونا کی ویکسین تیار کر لی جائے گی اور اسے مفت فراہم کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ تاہم امریکی سائنسدانوں نے کہا کہ اس سال ویکیسن کی بڑے پیمانے پر فراہمی کا امکان نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ
author img

By

Published : May 17, 2020, 2:52 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ رواں برس کے آخرتک کورونا کی ویکسین تیار کر لی جائے گی اور اسے مفت فراہم کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ تاہم امریکی سائنسدانوں نے کہا کہ اس سال ویکیسین کی بڑے پیمانے پر فراہمی کا امکان نہیں ہے۔

وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدرنے ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کے لئے'آپریشن وارپ اسپیڈ' کا اعلان کیا جس کی سربراہی چیف سائنسدان و امریکی فوج کے جنرل کریں گے۔

امریکی صدر نے ویکسین کی تیاری کو 'مین ہٹن پروجیکٹ' کے بعد امریکی تاریخ کی وسیع پیمانے پر سائنسی، صنعتی اور لاجسٹکس کی کوشش قرار دیا۔

مین ہٹن پروجیکٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کا نام ہے جس سے پہلے بار جوہری ہتھیار تیار کیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین تیار ہو یا نہ ہو امریکہ معمول کی جانب واپس لوٹ رہا ہے اور واپسی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے اور یہ بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.