ETV Bharat / international

چلی میں کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز

چلی کی وزارت صحت نے بتایا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس دوران 98 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے سبب چلی دنیا میں اب ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔'

چلی میں کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز
چلی میں کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:43 AM IST

جنوبی امریکی ملک چلی میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے۔ چلی میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3،26،539 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 8347 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چلی کی وزارت صحت نے بتایا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس دوران 98 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے سبب چلی دنیا میں اب ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔'

وزارت صحت کے مطابق 'کورونا کے 1796 مریض مختلف اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈوں میں داخل ہیں، جن میں سے 1502 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جن میں سے 327 کی حالت تشویشناک ہے۔'

چلی میں اب تک 13،70،603 نمونوں کا کورونا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ 'صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے اور کورونا کے نئے کیس کم سامنے آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی اور اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کے مطالبات اٹھنے شروع ہوگئے ہیں۔'

واضح رہے کہ مارچ میں چلی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.