ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے 30.72 لاکھ سے زائد افراد ہلاک - etv bharat urdu

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

worldwide
worldwide
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 8:05 PM IST

دنیا میں اب تک 30.72 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کی وبا سے ہلاک اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14.47 کروڑ ہوگئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 کروڑ47 لاکھ 67 ہزار 231 ہوگئی ہے جبکہ 30 لاکھ 72 ہزار 522 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا کا کوئی خطہ اور علاقہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 89 لاکھ 14 ہزار 868 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 10 ہزار 158 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 33 لاکھ 44 ہزار 649 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 84 ہزار 226 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 69 ہزار 121 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 68 لاکھ 48 ہزار 237 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 962 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 52 لاکھ 36 ہزار 658 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے ایک لاکھ 86 ہزار 928 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثر کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 83 ہزار 757 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 41 لاکھ 72 ہزار 139 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات ایک لاکھ 2 ہزار 164 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 54 لاکھ 8 ہزار 606 رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات ایک لاکھ 7 ہزار 103 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 36 ہزار 121 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 37 ہزار 329 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 45 لاکھ ایک ہزار 382 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 345 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 98 ہزار 431 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 357 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 20 ہزار 945 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہزار 496 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 56 ہزار 886 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 81 ہزار 693 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 32 لاکھ 38 ہزار 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 869 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے۔

ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 566 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہو چکی ہے۔

جان لیو اور مہلک ترین کورونا وائرس دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں 7.36 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10،781 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا امیر ممالک کی جانب سے ویکسین کی برآمدات پر پابندی، ویکسین کی ذخیرہ اندوزی اور فراہمی میں کمی پر کوویکس کی جانب سے دنیا بھر کے غریب ممالک کو کورونا ویکسین فراہمی میں بڑی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق کوویکس کی جانب سے مئی تک مختلف ممالک میں جو آسٹرازینیکا ویکسین بھیجی جانی تھی اس میں سے اب تک صرف 20 فیصد ویکسین کی ترسیل ہوسکی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی برآمدات روکنے پر کوویکس کے تحت ویکسین فراہمی میں کمی کا بتایا گیا تھا، لیکن اب اس کمی میں بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انڈونیشیا اور برازیل کو 10 خوراکوں میں سے ایک خوراک کی سپلائی ہوئی ہے جبکہ پاکستان، بنگلہ دیش، میکسیکو اور میانمار کو اب تک کوویکس کے تحت ویکسین کی فراہمی نہیں کی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.