ETV Bharat / international

'کووڈ۔19 ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج' - UNGA

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے ایک قرار داد کے ذریعے قبول کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے وجود میں آنے کے بعد سے کورونا کی وبا سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 1:08 PM IST

جمعہ کو یو این جی اے میں پیش کئے جانے والے قرار داد میں جنرل اسمبلی نے تسلیم کیا کہ کووڈ ۔19 اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے بڑا عالمی چیلنج ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

اس قرارداد میں صحت، زندگی، فلاح و بہبود، انسانی حقوق، معاش، فوڈ سیکورٹی، انسانی ضروریات، تعلیم، غربت اور عالمی معیشت پر وبا کے تباہ کن اثرات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈا کے فریم ورک کے تحت عالمی سطح پر حاصل کئے گئے فوائد کو منفی سمت میں لے جارہی ہے۔

اس قرارداد میں عالمی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے میں صحت اور دیگر صف اول کے عملے کے اہم کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اس قرارداد کو 169 ممبران ممالک کی حمایت حاصل ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور یوکرین اور ہنگری نے ووٹ نہیں دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.