امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر13.51 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک کورونا سے 29.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل ہولناک ہوتا جارہا ہے، یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 61 ہزار 74 مریض 780 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا کیسز والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 1,34,45,006 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تین لاکھ 51 ہزار 334 مریض اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں بھی کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ نئے کیسز کے معاملے میں دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 1,52,879 نئے کیسز درج کیے گئے۔ اسی کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ پانچ ہزار 805 ہو گئی ہے۔ وہیں دریں اثناء 90,584 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1,20,81,443 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 61,456 بڑھ کر 11,08,087 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے مزید 839 مریضوں کے ہلاک ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1, لاکھ 69 ہزار 275 ہوگئی ہے۔
یو این آئی