کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی کے بیان ’بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے پر کہا کہ کشمیریت کو زندہ رکھنے جیسے کئی سوال ملک کے سامنے موجود ہیں لہٰذا ان کا یہ بیان غیر مناسب ہے۔ پی ایم مودی نے ہیوسٹن، امریکہ میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتےہوئے کہا۔انہوں نےزور دے کر دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان میں سب کچھ ٹھیک ہے۔
کانگریس نے آج پی ایم مودی کے اسی بیان پر حملہ کرتے ہوئے کہا،’امریکہ میں جاکرہندوستان میں سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے وزیر اعظم ایک بار جموں و کشمیر کے درد کو محسوس کرلیتے۔ ایک بار کشمیریوں کوگلے لگالیتے...کشمیریت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے تب شاید ان کا ’سب کچھ ٹھیک ہے‘کہنا مناسب ہوتا‘۔