ETV Bharat / international

امریکہ میں عظیم شخصیات کے مجسمے توڑنے کا سلسلہ جاری ہے - Columbus

گذشتہ 25 مئی کو امریکی ریاست منیسوٹا کے منیپولیس شہر میں پولیس کے ہاتھوں جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے ناراض مظاہرین نے کولمبس اور ان جیسے دیگر افراد کے مجسمے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 6:34 PM IST

امریکی ریاست میری لینڈ کے بالٹیمور شہر میں مظاہرین نے امریکہ کو کھوج کرنے والے شخص کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ کھینچ کر ہفتے کی رات منہدم کر دیا اور اسے شہر کے اندرونی بندرگاہ میں پھینک دیا۔

ویڈیو

مقامی نیوز سائٹ بالٹیمور بریو کے رپورٹر لوئس کراؤس کے ذریعہ شوٹ کردہ ویڈیو میں مجسمہ گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین نے رسیوں کا استعمال کرکے مجسمے کو فرش پر گرا دیا اور مجسمہ زمین پر گرتے ہی وہاں موجود مظاہرین خوشی سے جھوم اٹھے۔

گذشتہ 25 مئی کو امریکی ریاست منیسوٹا کے منیپولیس شہر میں پولیس کے ہاتھوں جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے ناراض مظاہرین نے کولمبس اور ان جیسے دیگر افراد کے مجسمے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اطالوی شخص کولمبس امریکہ میں مقامی لوگوں کی نسل کشی اور استحصال کا ذمہ دار ہے۔

یہ مجسمہ بالٹیمور شہر کی ملکیت میں تھا اور سنہ 1984 میں سابق میئر ولیم ڈونلڈ شیفر اور صدر رونالڈ ریگن نے اسے وقف کیا تھا۔

خیال رہے کہ جارج فلائیڈ کی موت کے بعد سے ہی برطانیہ اور امریکہ سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں بھی متعدد شخصیات کے مجسمے توڑے یا ہٹائے گئے ہیں اور سلسلہ اب تک جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.