ETV Bharat / international

چین کا امریکی صدارتی انتخابات پر رد عمل

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک بریفنگ میں کہا 'امریکی انتخابات اس کے داخلی امور ہیں۔ چین اس ضمن میں کوئی رائے نہیں دے گا'۔

Chinese government reacts to US election
چین کا امریکی صدارتی انتخابات پر رد عمل
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 4:10 PM IST

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بارے میں چین کو کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

ویڈیو

چینی وزارت خارجہ کا بہ بھی کہنا ہے کہ فی الحال امریکی عوام ووٹ کی گنتی اور انتخابی نتائج پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک بریفنگ میں کہا 'امریکی انتخابات اس کے داخلی امور ہیں۔ چین اس مسئلے پر کوئی پوزیشن نہیں لے گا'۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں چین کے داخلی امور میں کسی بھی طرح کی مداخلت پسبد نہیں ہے، ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ اس طری کی کوئی بھی حرکت چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو مجروح کرتی ہے۔"

اطلاع کے مطابق امریکہ کی اہم ریاستوں فلوریڈا، اوہائیو اور ٹکساس میں ری پبلیکن پارٹی پیش پیش ہے۔

وہیں صنعتی ریاستیں سمجھی جانے والی ریاستوں وسکونسن، مشی گن اور پنسلوانیا میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدور جو بائیڈن آگے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی تقریروں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کا بھی خاصی ذکر کیا تھا۔

عالمی وبا کورونا وبا (کووڈ-19) کے ضمن میں انھوں نے چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے 'چائنا وائرس' بھی کہہ ڈالا۔

تاحال کسی بھی امیدوار کے پاس کامیابی کے لئے ایلکٹورل کالج کے 270 ووٹ نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.