ETV Bharat / international

سابق امریکی وزیر سمیت متعدد شہریوں پر چین کی پابندی - US Secretary of Commerce

امریکہ نے ہانگ کانگ میں کاروبار کرنے والے اپنے شہریوں کو وہاں کے خطرات کے بارے میں بھی انتباہ جاری کیا ہے۔

china imposes sanctions on seven us individuals entity

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 5:15 PM IST

چین نے سابق امریکی وزیر تجارت ولبر راس سمیت متعدد امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی شہریوں پر پابندیاں "بے بنیاد الزامات کے ذریعے ہانگ کانگ میں کاروباری ماحول کو بدنام کرنے" اور "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی" کرنے کے لئے لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی کے طورپر امریکی وزیر تجارت ولبر راس سمیت سات امریکی شہریوں اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ چین کی جانب سے ان پابندیوں کے بعد بھی امریکہ اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ پابندیاں اس بات کی زندہ مثال ہیں کہ کس طرح چین افراد، کمپنیوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کو سیاسی پیغامات بھیجنے کی سزا دیتا ہے"۔

چین کا یہ اعلان اس سے ایک دن پہلے سامنے آیا ہے جب امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین چین کا دورہ کرنے والی ہیں۔ امریکہ نے چین کے فیصلے کو "فضول" اور "یاس پسندی" قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے چین پر بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کا لگایا الزام

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے ہانگ کانگ میں کاروبار کرنے والے اپنے شہریوں کو وہاں کے خطرات کے بارے میں بھی انتباہ جاری کیا ہے۔ کورونا وائرس کی اصلیت، انسانی حقوق اور سائبر سکیورٹی جیسے امور پر دونوں ممالک کے مابین کشیدگی برقرار ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.