بھارت اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے چین کو انتباہ دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ رشتوں میں مزید بہتری لانے پر زور دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ 'چین نے سرحد کے اس پار بھارت کے خلاف بڑی تعداد میں فوجی طاقت اکھٹا کرنا شروع کر دیا ہے۔
پومپیو نے بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہوئی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 'انہیں امریکہ کو اپنا شراکت دار بنانا چاہئے‘۔
ٹوکیو میٹنگ کے بعد پومپیو، بھارتی ہم منصب اور سکریٹری دفاع مارک اوشو کے ساتھ نئی دہلی آئیں گے جبکہ محکمہ خارجہ کے نائب سکریٹری اسٹیفن بیجنگ میٹنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔