ETV Bharat / international

چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا - جین کرنسی

امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کے جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 11:28 AM IST

چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کو روکنے کافیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا بھی اشارہ دیاہے۔

چین نے گذشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں مزید کمی کردی تھی۔

تمام صورتحال میں امریکی اسٹاک ڈاؤ جونز میں سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی، دن کے اختتام پر اسٹاک 700پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا، امریکا نے چین کو کرنسی کی قدر میں رد وبدل کرنے والا ملک قرار دے دیا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں مزید کمی کی تو اس کا اثر ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کی منڈیوں پر نظرآئے گا اور ہو سکتا ہے انہیں بھی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرنا پڑے۔

ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی سے دنیا بھر میں مہنگائی، مزید ٹیکسز اور تجارتی پابندیوں کا خدشہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.