امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتیں ایک لاکھ تک ہوسکتی ہیں۔
کورونا وائرس سے متعلق انتظامیہ کے بر وقت ایکشن نہ لینے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے صحیح کام کیا۔ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین اس سال کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا، چین نے بہت بڑی غلطی کی اور وہ اس کو تسلیم کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔
واضح رہے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 68 ہزار 598 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار 122ہو چکی ہے۔