ETV Bharat / international

چلی:دارالحکومت سمیت کئی علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان - چلی کے دارالحکومت میں ایمرجنسی

چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں ہونے والے اضافہ کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد کے پیش نظر ہفتہ کو دارالحکومت سینٹیاگو اور ملک کے کئی دیگر حصوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

چلی:دارالحکومت سمیت کئی علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان
author img

By

Published : Oct 19, 2019, 5:12 PM IST

مسٹر پنیرا نے کہا'گزشتہ چند دنوں میں تصادم اور سب وے اور املاک کے ساتھ ساتھ شہریوں پر حملے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ان لوگوں نے تحریک کو متاثر کیااور قانون کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ آئین کی طرف سے حاصل قانون کے نظام كوبرقرار رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ میں نے سینٹیاگو اور چاكبكوں صوبوں کے ساتھ ساتھ پوئنٹا آلرو اور برنارڈو میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔'

چلی کے صدر نے کہا کہ 'میں نقل و حمل کے کرایہ پر بات چیت کے لیے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کروں گا۔'

قابل ذکر ہے کہ چلی میں عوامی نقل و حمل کے کرایہ میں اضافہ کے خلاف گزشتہ ہفتہ سے لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔

جمعہ کو مظاہرہ پرتشدد ہو گیا اور مظاہرین نے’سب وے اسٹیشنوں‘ کے ساتھ نقل و حمل کےدفاتر میں آگ لگا دی۔

ان واقعات کے بعد سینٹیاگو’سب وے‘ کو ہفتہ کے آخری دن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین کی قانون نافذ کرنے والے ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.