ETV Bharat / international

امریکہ: چلی میں عام اجتماعات پر پابندی

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 11:20 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکی ملک چلی میں عام اجتماعات پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

chile-government-bans-on-public-gatherings-due-to-coronavirus
چیلی میں عام اجتماعات پر پابندی

چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا نے ملک میں کورونا وائرس کے 238 کیس سامنے آنے کے بعد اس سے نمٹنے کے لئے 90 دنوں تک ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

پنیرا نے ایک پریس کانفرنس میں بدھ کو کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کو روكنے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو عوامی صحت کے شعبہ میں مدد کرنے اور لا اینڈ آرڈر کے لئے لگایا جائے گا اور لوگوں کی تحریک کو محدود کرنے کے لئے کرفیو پر غور کیا جا رہا ہے۔ فوج کو ضروری تعاون کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔

اس دوران وزیر خزانہ لوکاس پالاسيوس نے کہا کہ جمعرات سے ملک بھر میں’’شاپنگ سینٹر بند ہو جائیں گے‘‘ اس سے ایک دوسرے کے رابطے میں آنے میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سپر مارکیٹ، میڈیکل اسٹورز، بینکوں اور گھریلو سپلائی والی دکانیں کھلی رہیں گی، تمام کلاسوں کو بند کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.