ETV Bharat / international

خاتون کے چھینکتے ہی 26 لاکھ کا سامان باہر پھینک دیا

اسٹورکیپر کے مطابق خاتون نے اسٹور میں گھستے ہی چھینکنا شروع کیا تھا۔ ۔ اس نے اسٹور میں سامنے رکھے بیکری کے سامان اور گوشت پر چھینکیں چھوڑیں۔ فوراً اسٹور مالک نے سارا سامان باہر پھینک کر ضائع کردیا اور پولیس کو بلاکر خاتون کو حراست میں بھیج دیا ۔

امریکہ
امریکہ
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 5:08 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST

کورونا وائرس نے پوری دنیا میں زبردست خوف پیدا کردیا ہے۔ اس کی دہشت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون کچھ سامان لینے پہنچی تھی، اسی دوران اس کو چھینک آگئی، جیسے ہی اس نے چھینکا، فوراً مال سے 26 لاکھ کا سامان باہر پھینک دیا گیا۔

در اصل یہ پورا معاملہ امریکہ کے پینسیلونیا کا ہے۔ نیوز ایجنسی سی این این نے پولیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہاں کے ایک مال میں 35 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 26 لاکھ روپے کے کھانے کا سامان پھینک دیا گیا۔ وجہ یہ کہ خاتون نے مال کے ایک حصے میں چھینک دیا تھا۔

اسٹورکیپر کے مطابق خاتون نے اسٹور میں گھستے ہی چھینک مارنی شروع کردی تھی۔ اس نے اسٹور میں سامنے رکھے بیکری کے سامان اور گوشت پر چھینکنا شروع کردیا۔ فوراً اسٹور مالک نے سارا سامان پھینک دیا۔ پولیس کو بلایا گیا اور اس خاتون کو حراست میں بھیج دیا ۔

مالک کو اس بات کا خوف تھا کہ کہیں یہ خاتون کورونا پازیٹیو تو نہیں ہے، اس کے بعد اس نے فوراً پولیس کو فون کردیا۔ حالانکہ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔ اس خاتون پر جرائم کے تحت کیس چلے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خاتون کورونا وائرس پازیٹیو نہیں تھی، لیکن پولیس نے کہا ہے کہ اس کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ اس معاملے پر دکان کے مالک کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ واقعہ کے بعد انہوں نے پورے مال کی صفائی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کنفرم معاملوں میں امریکہ اب چین سے بھی آگے نکل گیا ہے۔ امریکہ میں اب تک 83،500 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.