ETV Bharat / international

امریکہ: کیپٹل بلڈنگ تشدد کی تفتیش پارلیمانی کمیٹی کرے گی - کیپٹل بلڈنگ میں ہنگامہ

امریکی ایوان نمائندگان نے ایوان زیریں میں ایک کمیٹی بنانے کا قرارداد پیش کیا جو کیپٹل بلڈنگ میں 6 جنوری 2021 کو ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرے گی۔

capital building violence in america will be investigate by a parliamentary committee
امریکہ: کیپٹل بلڈنگ تشدد کی تفتیش پارلیمانی کمیٹی کرے گی
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 1:53 PM IST

امریکی کانگریس میں بدھ کے روز یہ قرار داد 190 کے مقابلہ 222 سے منظور کیا۔ اس ہنگامے کی تحقیقات کرنے والے پینل میں ایوان نمائندگان کے 13 ارکان شامل ہوں گے۔ ان میں سے آٹھ کو اسپیکر نینسی پیلوسی مقرر کریں گی، جبکہ پانچ دیگر افراد کو ہاؤس اقلیتی رہنما کیون میکارتھی کی مشاورت سے مقرر کیا جائے گا۔

یہ کمیٹی 6 جنوری کو کیپٹل بلڈنگ میں ہونے والے ہنگاموں کے حقائق، حالات اور اسباب کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔ یہ پینل دیگر وفاقی، ریاستی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول امریکی کیپیٹل پولیس اور نیشنل گارڈ اور امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی تیاری اور ان کے جوابوں کا بھی جائزہ لے گا۔

کمیٹی اس کے نتائج کی حتمی رپورٹ جاری کرنے کے 30 دن بعد ختم کردی جائے گی۔ ریپبلکن کے دو قانون سازوں نے اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی اور کمیٹی کے قیام کی حمایت کے لیے ڈیموکریٹس کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

قابل ذکر ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد 6 جنوری کو کیپٹل بلڈنگ میں ہنگامہ برپا ہوا تھا جس میں متعدافراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیپٹل ہل تشدد کے لیے جانسن نے ٹرمپ کی مذمت کی

امریکہ: پرتشدد مظاہرے کے دوران چار افراد ہلاک

ٹرمپ نے حامیوں کے اقدام کو گھناؤنا قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.