کینیڈا کے ہیلتھ ریگولیٹر نے فائزر کی کووڈ 19 ویکسین کو منظوری دے دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اس کی تقسیم کو شروع کردیں گے۔
ہیلتھ کینیڈا نامی سرکاری ادارہ کے مطابق 'امریکی دوا ساز فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری مل گئی ہے'۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کی منظوری اور اس کے استعمال کے لیے برطانیہ پہلا اور بحرین دوسرا ملک بن گیا ہے۔
ہیلتھ کینیڈا کی چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سپریہ شرما نے کہا کہ 'یہ ایک اہم موقع ہے۔ یہ پر امید موقع ہے۔ اس کے بہترین نتائج آئیں گے'۔
ہیلتھ کینیڈا نے کہا کہ 'منظوری کی شرائط کے تحت ویکسین کی حفاظت، افادیت اور ویکسین کے معیار کے بارے میں معلومات فراہم کرنا جاری رکھنا چاہئے'۔