ETV Bharat / international

کینیڈا: فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک - وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈ ا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حادثے کے سلسلے میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس حادثے میں متاثر ہونے والے ہر ایک شخص کے تئیں میں ہمدردی ظاہر کرتا ہوں ۔میں پولیس کو ان کی کارروائی اور لوگوں کو ان کی حمایت کرنے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں'۔

sd
dsf
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 9:32 AM IST

کینیڈا کے صوبہ نووا سکوٹیا میں اتوار کو ایک مسلح شخص کی جانب سے 12 گھنٹے تک کی گئی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار سمیت دس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے اور کئی دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

دی گارڈین کے مطابق پولیس نے کہا کہ ہلا ک شدگان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے اور مسلح شخص کی شناخت 51 سالہ گیبریل وورت مین کے طور پر ہوئی ہے جو پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

اس نے مختلف مقامات پر کئی لوگوں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد کا ابھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔

کینیڈ ا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حادثے کے سلسلے میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس حادثے میں متاثر ہونے والے ہر ایک شخص کے تئیں میں ہمدردی ظاہر کرتا ہوں ۔میں پولیس کو ان کی کارروائی اور لوگوں کو ان کی حمایت کرنے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں'۔

صوبہ نووا سکوٹیاکے پریمیئر اسٹیفن میکلین نے اس واقعہ کو صوبے کی 30 سال کی تاریخ میں اب تک کے سب سے زیادہ سفاکانہ واقعہ قرار دیا ہے۔

اہلکاروں کے مطابق حملہ آور نے پولیس اہلکار جیسی وردی پہن رکھی تھی اور گاڑی بھی پولیس والوں جیسی تھی۔ اسے نووا سکوٹیا صوبے کے اینفیلڈ کے علاقے میں گیس اسٹیشن کے پاس سے رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی ) نے گرفتار کیا گیا ہے۔ حالانکہ کہ پولیس نے بعد میں بتایا کہ مسلح شخص کی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.