امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'امریکی حکومت شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی سیکورٹی کے اخراجات برداشت نہیں کرے گی، یہ خرچہ انہیں خود برداشت کرنا پڑے گا'۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'بیوی کی محبت میں شاہی خاندان کو چھوڑ کر شہزادہ ہیری، میگھن مارکل کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم کینیڈا میں بھی ان کے خلاف مہم شروع ہوگئی تھی کہ سیکورٹی کے اخراجات کینیڈا کے عوام برداشت نہیں کریں گے'۔
انہوں نے کہا کہ جس کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن اچانک لاس اینجلس منتقل ہوگئے ہیں، شاہی خاندان سے جوڑے کی علیحدگی کا عمل اگلے ہفتہ مکمل ہوجائے گا۔
صدر ٹرمپ نے پیغام میں یہ بھی کہا کہ میں برطانیہ اور اس کی ملکہ الزبتھ کا مداح ہوں۔