جنوبی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 55،891 نئے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد کورونامتاثرین کی تعداد 2،343،366 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اس دوران 1،156 افراد کی موت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 85،238 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 15 لاکھ 90 ہزار افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔
قبل ازیں برازیل میں ایک دن میں 59،961 افراد متاثر اور1311 مریضوں کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔ امریکہ کے بعد برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والا دوسرا ملک ہے ۔
دوسری جانب جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 636،000 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔