ETV Bharat / international

برازیل میں صدر بولسونارو پر سنگین مجرمانہ الزامات - etv bharat urdu

گیارہ رکنی پینل میں سے سات نے کمیٹی کی رپورٹ کی حمایت کی ہے، جس میں بولسونارو کو انسانیت کے خلاف جرائم سمیت نو الزامات کا سامنا کرنے کو کہا گیا ہے۔

Brazil senators back criminal charges against Bolsonaro over Covid-19 response
برازیل میں صدر بولسونارو پر سنگین مجرمانہ الزامات
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 11:01 AM IST

برازیل میں سینیٹ کی ایک کمیٹی نے صدر جیر بولسونارو کو کووڈ وبائی مرض سے نمٹنے میں ناکامی پر مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے کی سفارش کی ہے۔ بی بی سی نے بدھ کو یہ رپورٹ دی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 11 رکنی پینل میں سے سات نے کمیٹی کی رپورٹ کی حمایت کی ہے، جس میں بولسونارو کو انسانیت کے خلاف جرائم سمیت نو الزامات کا سامنا کرنے کو کہا گیا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عمر عزیز بدھ کو رپورٹ کا فیصلہ برازیل کے پراسیکیوٹر جنرل کو بھیجیں گے۔

بولسنارو نے تاہم ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ ’’بالکل بھی قصوروار نہیں ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں دریا کے پانی کے اوپر زہریلا جھاگ

برازیل میں اب تک کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے چھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس بیماری سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے برازیل دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں صدر پر عوامی فنڈز کے غلط استعمال اور جعلی خبریں پھیلانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.