ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا کے 79،277 نئے کیسز

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:56 AM IST

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 79،277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر18،322،760 ہو گئی ہے۔ جب کہ اس دوران کورونا کے سبب 2،001 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

برازیل میں کورونا کے 79،277 نئے کیسز
برازیل میں کورونا کے 79،277 نئے کیسز

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 79،277 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18،322،760 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس دوران کورونا کی وجہ سے 2،001 افراد کی موت ہوگئی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 511،142 ہوگئی ہے۔ جب کہ اس سے ایک دن قبل 73،602 نئے کیسز سامنے آئے تھے جب کہ 2،032 افراد فوت ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں اب تک 16.54 کروڑ افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد تقریباً 18 کروڑ

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کےپھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس مہلک وبا کے متاثرین کی تعداد 17.99 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 38.98 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینیئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 99 لاکھ 42 ہزار 690 ہوگئی ہے جب کہ 38 لاکھ 98 ہزار 983 افراد اس ہلاکت خیز وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا میں سُپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑ گئی ہے۔ تاہم یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.03 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.