برزایل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 366 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 120828 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع برازیل کی حکومت نے دی ہے۔
یہاں کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ 'برازیل میں مزید 16158 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3862311 ہوگئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن متاثرین کی تعداد یہاں مسلسل بڑھ رہی ہے۔'
برازیل امریکہ کے بعد دنیا میں ایسا دوسرا ملک ہے جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔
آبادی کے لحاظ سے برازیل کی سب سے بڑی ریاست ساؤ پالو میں کورونا وائرس کے 803404 کیسز سامنے آئے ہیں اور 29978 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
ریو ڈی جنیریو میں 223302 کیسز اور 16027 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ کیارا میں 214457کیسز اور 8384 ہلاک ہوئے ہیں۔