ETV Bharat / international

برازیل: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز - Brazil reports 36 lakh covid 19

برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 27 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس پر قابو پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 2:24 PM IST

کورونا وائرس (کووڈ-19)سے شدید طور سے دوچار لاطینی امریکی ملک برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ں 23،421 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ عبور کر نے کے بعد مجموعی تعداد 3605783ہوگئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو دیر رات جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جا ن لیواوبا سے 494 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1،14،744 ہوگئی ہے۔

برازیل میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 50،032 نئے کیسز رپورٹ اور 892 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ جمعہ کے روز کورونا کے 30،355 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1054 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برازیل (36.05 لاکھ) پہلے ہی کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ (56.99 لاکھ) کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آیا ہے۔

برازیل کی سب سے زیادہ گھنی آبادی والا شہر ساؤ پالو کورونا سے بری طرح متاثر ہے اور اب تک یہاں اس وبا سے 28 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیرو اور سیئرا میں بھی کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.