برازیل کے شمالی پیٹرو پولس شہر ریو ڈی جنیرو میں طوفانی بارشوں کے سیلاب اور اس کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 94 ہو گئی ہے۔Rio de Janeiro state’s government has confirmed 94 deaths from floods and mudslides
اس سے قبل بدھ کو میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پیٹروپولیس شہر میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے اور سیلاب سے 71 افراد ہلاک اور کم از کم 54 مکانات تباہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداداب بڑھ کر 94 ہو گئی ہے۔
برازیل کے نیوز پورٹل ’جی ون‘ کے مطابق سول پروٹیکشن سروس Civil Protection Service نے 24 افراد کو بچا لیا جب کہ 35 دیگر لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Heavy Rainfall in Brazil: برازیل میں شدید بارش سے تقریباً دو درجن افراد ہلاک
قابل ذکر ہے کہ برازیل میں منگل کو طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔ برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے پیٹروپولس سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وزراء کو ذمہ داری تفویض کی ہے۔
یو این آئی