ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا سے 65 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک - اموات کی تعداد 65 ہزارسے زیادہ

ملک میں 927،292 متاثرین مکمل طور پر صحتمند ہوچکے ہیں۔ برازیل کی سب زیادہ آبادی والی ریاست ساؤ پالو میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین ہیں جہاں اب تک 323،070 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے 65 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 12:05 PM IST

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہونے والی اموات کی تعداد 65 ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اس وبا کے 20،229 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 1،623،284 ہوگئی ہے اور اب تک 65،487 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔'

اس سے ایک دن قبل اتوار کو برازیل میں کورونا کے 26،051 نئے کیسز درج کئے گئے تھے اور 602 افراد کی موت ہوئی تھی۔ کورونا سے متاثرہ اموات کے معاملہ میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 'اب تک ملک میں 927،292 متاثرین مکمل طور پر صحتمند ہوچکے ہیں۔ برازیل کی سب زیادہ آبادی والی ریاست ساؤ پالو میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین ہیں جہاں اب تک 323،070 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 16،134 اموات ہوئیں، اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 121،879 کیسز اور 10698 اموات ہوئیں ہیں۔

قابل غور ہے کہ برازیل سے زیادہ کورونا کیسز صرف امریکہ میں ہیں جہاں اب تک 29 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.