برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے 703 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک شدگان کی مجموعی کی تعداد بڑھ کر 101،752 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے 22،048 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور اب اس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3،057،470 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز برازیل میں کووڈ ۔19 سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ اس مہلک وائرس اور اس کے اثرات سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں امریکہ کے بعد اس ملک کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے۔
برازیل میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر سائو پاؤلو رہا ہے جہاں اس وبا سے اب تک 25،151 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور628،415 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 14،108 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور180،016 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور سی آرا میں 7،979 نے کووڈ 19سےاپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ یہاں 188،657 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 101،752 افراد ہلاک
برازیل میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر سائو پاؤلو رہا ہے جہاں اس وبا سے اب تک 25،151 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔