جنوبی امریکی ملک برازیل میں چینی کورونا ویکسین کے ٹرائل کو منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ اطلاع برازیل کے ہیلتھ کنٹرولر نے دی۔ ہیلتھ کنٹرولر نے کہا کہ 'ہم نے چینی کورونا ویکسین کے ٹرائل کی اجازت پہلے ہی دے دی ہے، جس پر گذشتہ دنوں روک لگادی گئی تھی'۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے انویسہ انسٹی ٹیوٹ نے دو روز قبل ایک سنگین واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے ویکسین کے ٹرائل پر پابندی عائد کردی تھی، خیال رہے اس ٹرائل میں ایک رضاکار کی موت ہوگئی تھی۔
تاہم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ رضاکار کی موت کا اس ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسری طرف انسٹی ٹیوٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین ٹرائل کے بارے میں اب مصدقہ اطلاعات ہیں۔
انہوں نے کہا یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ویکسین کے ٹرائل کو روکنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جانچ میں ویکسین کی پیداواری معیار، اثر یا افادیت صحیح نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برازیل کے صدر جائر بولسنارو نے ویکسین کی ٹرائل کو فتح قرار دیا ہے، لیکن اب اس نے دوبارہ جانچ شروع کردی ہے۔
اس ویکسین کو چین کے 'سنووک بایوٹک' نے تیار کیا ہے، جو عالمی سطح پر جانچ کے آخری مراحل میں ہے۔