خبررساں ایجنسی ای ایف ای کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے لا پاز ،کوچابامبا اور سانتا کروز سمیت کئی شہروں میں ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران یہ تشدد ہوئے۔
وزیر صحت گیبریل مونٹانو کے مطابق پیٹ میں گولی لگنے کے بعد ایک شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بولیویا میں 20اکتوبر کو ہوئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد سے ہی مسلسل احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں صدر موریلس نے جیت حاصل کی ہے جبکہ اپوزیشن نے ووٹوں کی گنتی کے دوران شفافیت نہ برتے جانے کا الزام لگاتے ہوئے پورے انتخابی عمل کو ہی متنازعہ بتایا ہے۔
مسٹر موریلس نے ان احتجاجی مظاہروں کو اپوزیشن کی سازش بتاتے ہوئے اسے تختہ پلٹنے کی کوشش قرار دیا ہے۔