ETV Bharat / international

بلنکن اور راب نے دہشت گردی مخالف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 2:53 PM IST

جمعرات کو کابل ہوائی اڈے اور اس کے بیرونی علاقہ کو نشانہ بنا کر کم ازکم چار دھماکے کئے گئے۔ داعش خراسان دہشت گرد تنظیم نے مبینہ طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بلنکن اور راب نے دہشت گردی مخالف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا
بلنکن اور راب نے دہشت گردی مخالف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ ایٹونی بلنکن اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے افغان دارالحکومت کابل میں کئی مہلک حملوں کے تناظر میں دہشت گردی مخالف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بلنکن اور راب نےفون پر بات چیت کے دوران کابل کے تازہ ترین واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے جمعرات کو کابل ہوائی اڈے اور اس کے بیرونی علاقہ کو نشانہ بنا کر کم ازکم چار دھماکے کئے گئے۔ داعش خراسان دہشت گرد تنظیم نے مبینہ طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 28 طالبان بھی شامل: رپورٹ

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم 103 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 90 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.