ETV Bharat / international

بلینکن نے نیٹو کے سربراہ کے ساتھ افغانستان پر تبادلۂ خیال کیا

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 5:39 PM IST

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کینیڈا اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل سے امریکی سفارت خانے کے عملے کو افغانستان سے نکالنے کے منصوبوں پر فون پر تبادلہ خیال کیا۔

بلینکن نے نیٹو کے سربراہ کے ساتھ افغانستان پر تبادلہ خیال کیا

امریکی محکمۂ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ بلنکن نے کینیڈا کے وزیر خارجہ گارنیو، جرمنی کے وزیر خارجہ ماس اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ سے افغانستان میں موجودہ سکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں امریکی شہریوں کو نکالنے کے منصوبوں کے بارے میں الگ الگ بات چیت کی۔

اس سے قبل بلنکن اور سکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بات کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ افغانستان کی سلامتی اور استحکام کے درمیان مضبوط سفارتی اور سکیورٹی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان کے 34 صوبائی دارالحکومتوں میں سے 10 پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جمعرات کو مبینہ طور پر طالبان عسکریت پسندوں نے ملک کے دوسرے بڑے شہر قندھار کا کنٹرول سنبھال لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.