ETV Bharat / international

کورونا وائرس معاملے میں چین سے بلنکن کا مطالبہ - Covid origins

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے ہمیں وہ شفافیت نہیں دکھائی جس کی ہمیں ضرورت ہے اور اس کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔

Blinken
Blinken
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 2:31 PM IST

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ کا اصل مقام جاننا چاہتا ہے اور چین کو اس کا احتساب کرنا چاہئے۔

بلنکن نے کہا کہ ’’ اس کی تہہ تک پہنچنے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہم اگلی وبا کو روکنے کے اہل ہوسکتے ہیں یا نہیں، کم از کم اسے کم کرنے کا ایک بہتر کام کرسکتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نوول کورونا وائرس کے اصل مقام تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیں وہ شفافیت نہیں دکھائی جس کی ہمیں ضرورت ہے اور اس کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے چین سے اپیل کی کہ وہ اس وبا سے متعلق تمام معلومات فراہم کریں اور بین الاقوامی انسپکٹرز کو جانچ کی مکمل اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا بھی چین کے مفاد میں ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.