ETV Bharat / international

جے شنکر اور بلنکن کا ہند-بحرالکاہل خطے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Oct 31, 2021, 7:50 PM IST

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دونوں ممالک کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کی کوششوں پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔

Bilateral meeting between S Jaishankar and Anthony Blinken on the eve of the G20 summit
وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان دو طرفہ ملاقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان دو طرفہ میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں نے ہند-بحرالکاہل خطے میں باہمی کوشش اور کواڈ کے ذریعہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہفتہ کو روم میں جی 20 سمٹ کے موقع پر ملاقات کی۔ ایس جے شنکر نے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا، ’’ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ روم میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ اس دوران اپنی شراکت داری سے متعلقہ امور کی ایک وسیع سیریز پر بات چیت کی۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹ

ایک ٹویٹ میں بلنکن نے بھی کہا، "میں نے ہند-بحرالکاہل تعاون کو دو طرفہ اور کواڈ کے ذریعہ مضبوط کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ میں امریکہ - ہندوستان جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی توقع کرتا ہوں۔"

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کی کوششوں پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ ان کی گفتگو کے دیگر موضوعات میں کورونا ویکسین کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پھیلانا، سی او پی26 میں آب و ہوا کے تعلق سے اپنی حکمت عملی کو وسعت دینا، اپنے باہمی عزائم اور تعاون کو مضبوط بنانا شامل تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.