امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور اسرائیل کے وزیراعظم نافتالی بینیٹ کے مابین ہونے والی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
دونوں لیڈروں کے مابین وہائٹ ہاوس میں میٹنگ ہونے والی تھی لیکن افغانستان کی راجدھانی کابل میں واقع انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر ہوئے حملوں کی خبروں کے مدنظر میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ یہ اطلاع وہائٹ ہاؤس نے جمعرات کو دی۔
- مزید پڑھیں: کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکہ، 40 ہلاک
وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نافتالی بینیٹ کے ساتھ ہونے والی دو طرفہ میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں لیڈروں کے مابین میٹنگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے گیارہ بجے ہونے والی تھی۔ اس سے پہلے امریکہ کی وزارت دفاع نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں دھماکہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
یو این ائی