ETV Bharat / international

بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر ویوک مورتی، جو بائیڈن ٹیم کے سرجن جنرل مقرر - Media report

ڈاکٹر ویوک مورتی سابق صدر بارک اوبامہ کے انتظامیہ میں شامل تھے لیکن ٹرمپ کے دور صدارت میں انہیں یہ عہدہ چھوڑنا پڑا۔

Biden taps Indian-American Vivek Murthy as Surgeon General: Media report
بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر ویوک مورتی، جو بائیڈن ٹیم کے سرجن جنرل مقرر
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 11:52 AM IST

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اہم مشیر ڈاکٹر ویوک مورتی کو اگلے سرجن جنرل کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔

ڈاکٹر ویوک مورتی سابق صدر بارک اوبامہ کے انتظامیہ میں شامل تھے، لیکن ٹرمپ کے دور صدارت میں انہیں یہ عہدہ چھوڑنا پڑا۔

بائیڈن کے کورونا وائرس ایڈوائزری بورڈ کے تین اہم ترین ذمہ داروں میں سے ایک 43 سالہ بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے جمعرات کو اس فیصلے سے واقف شخص کے حوالے سے بتایا 'سابق امریکی سرجن جنرل ویویک ایچ مورتی کو نئے انتظامیہ میں توسیع شدہ ورژن میں اس کردار کو دوبارہ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے'۔

  • سرجن جنرل کا عہدہ اور ذمہ داری:

واضح رہے کہ امریکہ میں سرجن جنرل چار برس کی مدت کے لئے کام کرتا ہے۔ یہ عوامی صحت کے امور میں اعلی سرکاری اہلکار ہے۔ جیروم ایڈمس موجودہ سرجن جنرل ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ: سابق جنرل لائیڈ آسٹن سیکرٹری دفاع نامزد

اس سے قبل سینیٹ کے 51-43 ووٹ سے منظور ہونے کے بعد انہیں 15 دسمبر 2014 کو سرجن جنرل کے عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں 21 اپریل 2017 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہٹا کر دوسرے سرجن جنرل کو مقرر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.