امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن انتخابی دن سے ایک روز قبل پیر کی دیر رات اپنی آبائی ریاست ڈیلاویئر پہنچ گئے۔ اب انتخابی مہم ختم ہو چکی ہے اور تین نومبر یعنی آج انتخابات ہیںِ۔ اب وہ یہیں سے انتخابات پر نظر رکھیں گے۔
بائیڈن نے پیر کو پنسلوینیا اور اوہائیو میں انتخابی مہم چلائی تھی۔ اوہائیو ایک ایسی ریاست ہے، جسے سوئنگ اسٹیٹ کہا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ انتخابی مہم کے آخری مرحلے تک جو بائیڈن اوہائیو میں موجود رہے اور اس بات کی امید کر رہے ہیں کہ انہیں یہاں سے کامیابی ملے گی۔
سنہ 2016 میں یہاں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ سنہ 2012 اور 2008 میں ڈیموکریٹ پارٹی کو فتح ملی تھی۔