ETV Bharat / international

افغانستان کے معاملے پر بائیڈن اور جانسن جی-7 میٹنگ بلانے پر متفق

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا "بائیڈن اور جانسن نے آئندہ ہفتے افغانستان کے متعلق مشترکہ حکمت عملی اور نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جی-7 رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔"

biden and boris johnson agree to hold virtual g7 summit on afghanistan
افغانستان کے معاملے پر بائیڈن اور جانسن جی-7 میٹنگ بلانے پر متفق
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 11:27 AM IST

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے منگل کو افغانستان پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے بحران پر جی-7 رہنماؤں کی ورچوئل کانفرنس کا اعلان کیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے منگل کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ’’دونوں لیڈروں نے مشترکہ حکمت عملی اور نظریے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اگلے ہفتے جی-7 لیڈروں کی ایک ورچوئل میٹنگ منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔‘‘

اچانک طالبان کی فتح نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

biden and boris johnson agree to hold virtual g7 summit on afghanistan
افغانستان کے معاملے پر بائیڈن اور جانسن جی-7 میٹنگ بلانے پر متفق

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد کو ہوائی جہاز سے محفوظ مقام پر پہنچانے کی تیاری کی کمی کی وجہ سے بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور جانسن نے افغانستان کی پالیسی پر اتحادیوں اور جمہوری شراکت داروں کے درمیان مسلسل قریبی رابطے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا "عالمی برادری مہاجرین اور دیگر کمزور افغانوں کے لیے مزید انسانی امداد فراہم کرنے کے طریقوں پر زور دیا ہے۔"

واضح رہے کہ G7 ’جس کا سربراہ اس سال برطانیہ ہے‘ میں برطانیہ ، کینیڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، جاپان اور امریکہ شامل ہیں۔

ہ بھی پڑھیں:

Afghanistan Crisis: جے شنکر نے اقوام متحدہ میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

طالبان عام معافی کا اعلان، خواتین سے حکومت میں شامل ہونے کی اپیل

افغانستان میں خواتین کو شریعت کے مطابق تمام حقوق دیے جائیں گے: طالبان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.