ETV Bharat / international

Barbados Becomes a Republic: بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر ایک آزاد جمہوریہ میں تبدیل - بارباڈوس

کریبیئن جزائرکا حصہ بارباڈوس 400 سال بعد برطانیہ کی عملداری سے آزاد ہوگیا۔ بارباڈوس نے دولت مشترکہ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے آزاد ملک ہونے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی بارباڈوس باضابطہ طور پرملک کی صورت میں دنیا کی نئی جمہوریہ Barbados Becomes a Republic بن گیا۔

Barbados becomes a republic after cut ties to the British monarchy
بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر ایک آزاد جمہوریہ میں تبدیل
author img

By

Published : Dec 3, 2021, 11:05 PM IST

بحر اقیانوس کے کیریبین خطے میں واقع ملک بارباڈوس نے برطانوی بادشاہت ترک کر کے ایک جمہوریہ ہونے Barbados Becomes a Republic کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان نومبر 2021ء میں بارباڈوس Barbados کے برطانیہ سے آزادی کی 55 ویں سالگرہ اور اس علاقے میں انگریز آبادکاروں کی آمد کے تقریباً 400 سال پورے ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

بارباڈوس کی گورنر اور جج سینڈرا میسن نے اس جزیرہ ریاست کی پہلی خاتون صدر کے طور پر دارالحکومت برج ٹاؤن میں رسمی طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس طرح وہ برطانوی ملکہ الزابتھ دوم کی جگہ سربراہ مملکت بن گئی ہیں۔

برطانوی شہزادہ چارلس نے ملکہ کی جانب سے بارباڈوس کی آزادی و خودمختاری کے ساتھ اس ریاست کی باگ ڈور ملک کی پہلی صدر کو سونپنے کے لیے اس تقریب میں شرکت کی۔ تاہم یہ کیریبیئین جزیرہ ریاست دولت مشترکہ کی رکن رہے گی۔

خیال رہے کہ بارباڈوس Barbados نے 30 نومبر 1966 کو برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی اور برطانوی عملداری سے آزادی کیلئے بھی 30 نومبر 2021 کا دن چنا گیا۔ گزشتہ ماہ بارباڈوس نے ملکہ برطانیہ کی جگہ ڈیم سینڈرا میسن کو صدر بنانے کی قرارداد منظور کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.