ETV Bharat / international

آسٹریلیا نے سفر کے لیے بھارت کی کوویکسین کو منظوری دی - australia recognised covaxin for travel

آسٹریلیا حکومت کی میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'بھارت بائیوٹیک کے ذریعے تیار کوویکسین اور چین کے ذریعے تیار سینوفارم کو مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے تسلیم کیا جائے گا۔'

australia recognised covaxin for travel
australia recognised covaxin for travel
author img

By

Published : Nov 2, 2021, 12:57 PM IST

آسٹریلیا نے بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین (Covaxin ) کو سفر کے لیے منظوری دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے بھی اپنی بین الاقوامی سرحدی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا حکومت کی میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'بھارت بائیوٹیک کے ذریعے تیار کوویکسین اور چین کے ذریعے تیار سینوفارم کو مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے تسلیم کیا جائے گا۔

کوویکسین کے لیے یہ توثیق 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے ہو گی اور BBIBP-CorV ویکسین 18 سے 60 سال کی عمر کے مسافروں کے لیے ہوگی۔

اس سے قبل تھیراپیوٹک گڈز ایڈمنسٹریشن (TGA) نے سفارش کی تھی کہ صرف آسٹریلیا میں استعمال کے لیے منظور شدہ ویکسین اور بھارت سے کووی شیلڈ اور چین سے Sinovac کو سفری اور دیگر پابندیوں کے مقاصد کے لیے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بیری او فیرل اے او نے ٹویٹ کیا کہ "ویکسین کی منظوری TGA نے دی ہے۔ یہ ویکسین سفری مقاصد کے لیے موزوں ہوگی۔"

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: چھاپہ ماری میں 450 کلو گرام ہیروئن برآمد

آسٹریلیا کی بین الاقوامی سرحد پیر کو دوبارہ کھل گئی۔ تقریباً 20 ماہ کی سخت پابندیاں ختم ہو گئیں۔ آسٹریلیا ان پہلے ممالک میں شامل تھا جنہوں نے وبائی امراض کے بعد مارچ 2020 میں بین الاقوامی سفر کے لیے اپنی سرحدیں بند کیں۔ وبائی امراض کے آغاز کے فوراً بعد حکومت نے کہا کہ صرف شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور وہ ہوٹلوں میں دو ہفتوں کے قرنطینہ کو پورا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.