آسٹریلیا کی تھیراپیوٹک گڈز ایڈمنسٹریشن (The Therapeutic Goods Administration of Australia) نے مسافروں کے لیے روسی اسپوتنک وی ویکسین کی منظوری (Russian Sputnik V vaccine for travelers) دے دی ہے۔
ٹی جی اے نے پیر کو کہا کہ آج ٹی جی اے نے روس کے گیمالیا انسٹی ٹیوٹ (gamaleya institute of epidemiology russia) کی طرف سے تیار کردہ ویکسین کے دو ڈوز کورس ( اسپوتنک وی) کی منظوری دے دی ہے۔
ریگولیٹر نے وضاحت کی کہ روسی ویکسین کی تاثیر سے پتا چلا ہے کہ اسپوتنک وی کی دو خوراکیں وائرس کی علامات والے مریضوں میں 89 فیصد اور ان اسپتالوں میں داخل ہونے والوں یا وبا کی زد میں آکر مرنے والے 98 سے سو فیصد لوگوں پر متاثر کن نتائج سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپوتنک وی ٹیکہ کورونا کی نئی شکل کے خلاف انتہائی موثر
آسٹریلوی ریگولیٹر نے واضح کیا ہے کہ گیمالیا ویکسین ( اسپوتنک لائٹ ') کی واحد خوراک کورس فی الحال ٹی اے جی سے منظور شدہ نہیں ہے۔
یواین آئی