ETV Bharat / international

ہنڈوراس: جیل فسادات میں پانچ افراد ہلاک - درجنوں قیدی ہلاک

دسمبر 2019 میں بھی یہاں دو دیگر جیلوں میں ایسی ہی واردات ہوئی تھی جس میں درجنوں قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔

prison riot
prison riot
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 11:43 AM IST

مشرقی ہونڈوراس کے ایک حساس جیل کے اندر جمعرات کے روز فائرنگ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

مذکورہ جانکاری فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر کے ایک عہدیدار نے اس کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی ہے کیونکہ اسے عوامی طور پر بولنے کا اختیار نہیں ہے۔

ہنڈوراس: جیل فسادات میں پانچ افراد ہلاک

یہ واردات تقریباً صبح 8 بجے ایل پیریسو کے موروسیلی کے جیل میں ہوئی، جو لا ٹولوا یا 'دی ہوپر' سے بھی مشہور ہے۔

اس میں ایم ایس 13 اور بیریو 18 گینگ کے ممبر ہیں۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا ہلاک ہونے والے تمام افراد قیدی ہیں یا نہیں۔ وفاقی جیل نظام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

اس واقعے کی خبر اور حکام کے ذریعے معلومات کی عدم فراہمی کی وجہ سے رشتے داروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی اور بڑی تعداد میں لوگ جیل کے باہر اپنے پیارے کی حالت معلوم کرنے کے لئے جمع ہو گئے ہیں۔

ایک قیدی کی ماں نے بتایا کہ 'یہاں میرا بیٹا ہے، اس لئے ہم یہاں آئے ہیں، میں فکر مند ہوں، ہم لوگ کچھ نہیں جانتے ہیں، وہ لوگ ہمیں ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کے نام نہیں بتا رہے ہیں۔'

اسپتال کے ترجمان جولیٹ چاویریا نے بتایا کہ دارالحکومت کے اسپتال اسکویلا میں 15 زخمی قیدیوں اور ایک گارڈ کو داخل کرایا گیا، گارڈ کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔

دیگر قیدیوں کو جیل کے قریب ہی ایک اور اسپتال منتقل کیا گیا۔

جمعرات کا واقعہ ملک میں ڈیڑھ سال کے بعد ہوا ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2019 میں بھی یہاں دو دیگر جیلوں میں بھی ایسی واردات ہوئی تھی، جس میں درجنوں قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے بعد حکومت نے جیل نظام کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.