برازیل کے صوبہ منز گیریس کے شہر پاٹوس ڈی منزمیں شاہراہ پر ایک ٹرک اور مسافر وین کی آپس میں ہونے والے تصادم کے دوران تقریبا 12 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
منز گیریس میں فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو لے کر جارہے وین مخالف سمت میں داخل ہو گئی اور اس علاقے کے میدان کی سڑک پر گرنے والے درخت کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
افسران نے بتایا کہ حادثے میں وین میں سفر کرنے والے 12 افراد میں سے 11 اور ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔
علاقائی روزنامہ ’ایسٹاڈو ڈی منز‘ کے مطابق وین فارم کے مزدوروں کو باقاعدگی سے مختلف علاقوں میں لاتی لیجاتی رہتی تھی۔