جولین اسانج کو تقریباً ایک سال قبل ایکواڈور کے سفارتخانے سے حراست میں لیا گیا تھا اور اس کے بعد سے بلمارش جیل میں رکھا گیا ہے۔
اسانج کی پارٹنر سٹیلا ماروس کا کہنا ہے 'میں نے یہ بات بلمارش جیل میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ظاہر کی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ انہیں رہا کیا جائے۔
سٹیلا مورس پیشے سے ایک وکیل ہیں، انہوں نے کورٹ میں دستاویزات کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں بھی اس بات کی جانکاری دی۔
سٹیلا نے کہا ' وہ اسانج سے سفارتخانے میں تقریباً ہر روز ملنے جاتی تھیں اور وہ انھیں اچھی طرح جان گئیں۔ جس کے بعد انہیں 2015 میں پیار ہوگیا اور دو سال بعد ان کی منگنی ہوگئی'۔
انھوں نےایک میڈیا ادارے ساے بات کرتے ہوئے کہا 'جولیئن اسانج نے اپنے بیٹوں کی پیدائش ویڈیو لنک کے ذریعے دیکھی تھی اور بعد میں لڑکے اپنے والد سے ملنے سفارتخانے میں جایا کرتے تھے'۔
سٹیلا مورس نے بتایا 'ایک فیملی بنانا ہم دونوں کا فیصلہ تھا تاکہ جیل سے آنے کے بعد ایک اچھی زندگی گزاری جا سکے'۔