ارجنٹینا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 8225 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 320884 ہوگئی ہے ۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کورونا کے مریض ارجنٹینا کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ارجنٹینا کی وزارت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 187 اموات ہوئیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6517 ہوگئی۔ ارجنٹینا میں اب تک دو لاکھ 34 ہزار افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔